6 مئی، 2025، 7:56 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85825174
T T
0 Persons

لیبلز

یورپی فضائی کمپنیوں نے تل ابیب کے لئے اپنی پروازیں بند کردیں

 تہران – ارنا – بین گورین ایئر پورٹ پر یمن کے اتوار کے کامیاب میزائلی حملے کے بعد مختلف بین الاقوامی فضائی کمپنیوں نے  مقبوضہ فلسطین کے لئے اپنی پروازیں معطل کردیں

ارنا کے مطبق پولینڈ کی ایل او ٹی ایئر لائن بھی ان بین الاقومی فضائی کمپنیوں میں شامل ہوگئی ہے جنھوں نے تل ابیب کے لئے اپنی پروازیں معطل کردی ہیں۔

 یہ فیصلہ اسرائيل کے بین گورین ایئر پورٹ پر انصار اللہ یمن کے اتوار کے کامیاب میزائلی حملے کے بعد کیا گیا ہے۔

 پولینڈ کے پبلک ٹی وی، ٹی وی پی نے بتایا ہے کہ ایل او ٹی ایئرلائن نے بدھ تک  تل ابیب کے لئے اپنی پروازیں معطل کردی ہیں۔

 ریان ایئر (Ryanair) نے بھی پولینڈ کے شہر کراکوف اور پوزنان سے تل ابیب کے لئے اپنی پروازیں معطل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔   

اسی طرح ہنگری کی ویز ایئر نے تل ابیب کے لئے جمعرات تک اپنی پروازیں بند کردی ہیں

 دیگر بین الاقوامی فضائی کمپنیوں منجملہ لوتھانزا، ڈیلٹا ایئر، بریٹش ایئر ویز اور ایئر انڈیا نے بھی تل ابیب کے لئے اپنی پروازیں معطل کردی ہیں۔  

0 Persons

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .